ایسی کی تیسی سب کی۔۔ اس شخص کو وزیر بناؤ بے شک 5 دنوں کیلئے ہی سہی؛ نواز شریف نے متنازعہ شخصیت کو چند دنوں کے لیے وزیر بنانے کا حکم دے دیا

نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پرویز رشید کو چند دنوں کیلئے وزیر بنانے کا حکم دے دیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان اتوار مئی 11:02

ایسی کی تیسی سب کی۔۔ اس شخص کو وزیر بناؤ بے شک 5 دنوں کیلئے ہی سہی؛ نواز ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مئی 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو کہا ہے کہ چاہے پانچ یا دس دن کے لیے ہی سہی لیکن پرویز رشید کو دوبارہ وزیر بنایا جائے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی محمد ما لک کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ایک بار پھر اسی اخبار اور اسی صحافی یعنی کہ سرل کو خبر دینے کے لیے چنا گیا۔

لیکن اس وقت میری جو اطلاعات ہیں اس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم پاکستان سے کہا ہے کہ چاہے پانچ دن کے لیےہی سہی لیکن پرویز رشید کو دوبارہ سے وزیر بنایا جائے۔۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کو ڈان لیکس کے معاملے میں نکالا گیا تھا۔لیکن اب ایک بار پھر ڈان لیکس کا معاملہ خبروں میں آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے عہدہ چھن جانے کے باوجود بھی نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑا۔

اور وہ گزشتہ کچھ مہینوں میں نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے تھے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک انگریزی اخبار کو ممبئی حملوں سے متعلق ایک متنازعہ انٹرویو دیا تھا۔جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن مشکلات کا شکار ہوگئی۔اور ڈان لیکس کے اوپر بھی ایک بار پھر سے بحث کی جانے لگی تا ہم اب معروف صحافی نے اپنے پروگرام میں یہ دعوی کیا ہے کہ نواز شریف ایک بار پھر سے پرویز رشید کو وزیر بنانے کے خواہش مند ہیں۔

اورنواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو یہ پیغام دیا ہے کہ چاہے پانچ دن کے لیے ہی سہی مگر پرویز رشید کو وزیر بنایا جائے۔محمد مالک کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ پرویز رشید کو ڈان لیکس کے معاملے میں نکالا گیا تھا اس لیے پرویز رشید کو دوبارہ وزیر بنا کر یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ ایسی کی تیسی سب کی۔جس جس کو بھی ڈان لیکس کے معاملے میں نکالا گیا تھا ان سب کو واپس لایا جائے گا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: