شاہد کپور کی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی ممبئی میں شروع

اتوار 20 مئی 2018 11:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی ممبئی میں شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور نے فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی دوبارہ سے شروع کر دی ہے، شاہد کپور نے فروری میں فلم کی عکسبندی اترکھنڈ میں شروع کی تھی اور پھر پیسوں کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث فلم کی عکسبندی روک دی گئی اور اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے جس کے بعد دوبارہ سے فلم پر کام شروع کر دی گئی ہے۔ فلم کے ہدایتکار شری نارائن سنگھ ہیں، فلم31اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :