فلم ’’ریس تھری‘‘ کا نیا گانا ’’ہیریئے‘‘ جاری

اتوار 20 مئی 2018 11:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کا نیا گانا ’’ہیریئے‘‘ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ریس تھری‘‘ کا نیا گانا’’ہیریئے‘‘ جاری کر دیا گیا ہے، گانا سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس پر فلمایا گیا ہے۔ گونے کو کمپوز میت بروس جبکہ اس کے بول کمار نے لکھے ہیں، جبکہ گانے میں اپنی آواز کا جادو نیہا بھاسین اور دیپ مونے نے جگایا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، سلمان خان، ڈیزی شا، ثاقب سلیم، انیل کپور اور بوبی دیول شامل ہیں۔ فلم 15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔