برازیل کی 2018 ء کی کافی کی پیداوار 60 کلوگرام کے 58.04 ملین بیگ رہنے کا امکان

اتوار 20 مئی 2018 11:40

سائو پالو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) برازیل نے کہا ہے کہ 2018 ء کے دوران اس کی کافی کی پیداوار 60 کلوگرام کے 58.04 ملین بیگ رہنے کا امکان ہے جو ایک ریکارڈ ہوگا اور اس کی وجہ بہتر موسمی حالات ہیں۔زرعی اعداد و شمار کے حوالے سے ادارے چوناب کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق ملک میں بہتر موسمی حالات کے باعث رواں سال کافی کی پیداوار ریکارڈ(60 کلوگرام کے 58.04 ملین بیگ) رہنے کی توقع ہے۔

فروری کے دوران ماہرین نے کافی کی ملکی پیداوار 60 کلوگرام کے 54.44- 58.51 ملین بیگ رہنے کی توقع ظاہر کی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 2017 ء کے دوران ملک میں کافی کی پیداوار 60 کلوگرام کے 44.97 ملین بیگ ریکارڈ کی گئی تھی۔سال کے دوران اربیکا کافی کی پیداوار 60 کلوگرام کے 44.33 ملین بیگ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس سے قبل جنوری میں اربیکا کافی کی پیداوار 41.74-44.55 ملین بیگ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔2017 ء میں اس کی پیداوار 34.24 ملین بیگ رہی تھی۔رپورٹ میں روبسٹا کافی کی پیداوار 60 کلوگرام کے 13.71 ملین بیگ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ،اس سے قبل اس کی پیداوار 12.69-13.95 ملین بیگ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔2017 ء کے دوران اس کی پیداوار 10.72 ملین بیگ رہی تھی

متعلقہ عنوان :