فلم میں ٹرک چلانا میرے لیے بہت مشکل تھا‘ اداکارہ سوناکشی سنہا

اتوار 20 مئی 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ میں نے مینوئل کار چلانا سیکھی ہے لیکن منی ٹرک چلانا میرے لئے بہت مشکل تھا جو بھاری اور بہت پرانا تھا۔سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ فلم کے ایکشن سین میں مجھے ٹرک کی رفتار بڑھانی تھی لیکن سڑک پر اس کے لئے بہت محتاط طریقے سے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنا تھا اور جب ایکشن سین کی عکسبندی مکمل ہو گئی تو بے حد خوشی محسوس ہوئی۔

متعلقہ عنوان :