اداکارہ ارمینہ رانا خان شام کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کیلئے اردن پہنچ گئیں

اتوار 20 مئی 2018 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) اداکارہ ارمینہ رانا خان شام کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کیلئے اردن پہنچ گئی ہیں۔ اداکارہ نے چند روز قبل بین الاقوامی سطح پر کام کرنیوالے ادارے ایچ آر ایف کے تعاون سے شام کے پناہ گزینوں کی مدد کیلئے اردن جانے کا اعلان کیاتھا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ارمینہ رانا خان کا کہنا تھا شام کے مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف نہ صرف متحد ہونے کی ضرورت ہے بلکہ سب کو ان کی عملی امداد بھی کرنی چاہیے۔ شامی مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو دعوت دی کہ اگر کوئی ان کے تعاون سے شامی پناہ گزینوں کی مدد کرنا چاہتا ہے تو وہ اس کیلئے حاضر ہیں۔