سنی لیون کی تیلگو فلم ’’ویرمہادیوی‘‘ کی پہلی جھلک جاری

اتوار مئی 12:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کی تیلگو فلم ’’ویرمہادیوی‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنی لیون ان دنوں تیلگو فلم ’’ویرمہادیوی‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، فلم کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں سنی لیون نے شاہی لباس پہن رکھا ہے اور وہ گھوڑے پر سوار ہیں جبکہ ان کے پیچھے ہزاروں سپاہی دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم سائوتھ انڈیا کی چار بڑی زبانوں سمیت ہندی میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :