ٹیکساس سکول کے حملہ آور نے کچھ لوگوں کو چھوڑ دیا تھا تاکہ وہ کہانی سنا سکیں،وکیل ملزم

ملزم بہت زیادہ جذباتی اور کبھی حیران کن حد تک غیر جذباتی ہو جاتا ،اپنے کیے کے کچھ پہلوئوں سے واقف ہے،گفتگو

اتوار 20 مئی 2018 12:40

ٹیکساس سکول کے حملہ آور نے کچھ لوگوں کو چھوڑ دیا تھا تاکہ وہ کہانی ..
ٹیکساس سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ کر کے دس افراد کو ہلاک کرنے والے نوجوان کے وکلا نے کہاہے کہ حملے کے وقت بظاہر حواس میں نہیں تھا۔امریکی ٹی وی کے مطابق ملزم کے والدین نے دو وکلا کی خدمات حاصل کی ہیں جن میں شامل نکولس پوئل نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ انھوں نے جمعہ اور ہفتہ کو دمتریوس سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وکیل نے کہا کہ ملزم بہت زیادہ جذباتی اور کبھی حیران کن حد تک غیر جذباتی ہو جاتا ہے۔ وہ اپنے فعل کے کچھ پہلووں سے واقف ہے اور کچھ کے بارے میں وہ کہتا ہے کہ اسے علم نہیں۔ادھر علاقے کے تمام اسکولوں کو پیر اور منگل کو بھی بند رکھنے کا بتایا گیا ہے۔سانتا فے اسکول میں فائرنگ کا یہ واقعہ امریکی حالیہ تاریخ کا اس نوعیت کا چوتھا مہلک واقعہ تھا۔اس سے قبل رواں سال فروری میں فلوریڈا کی درس گاہ میں نوجوان کی فائرنگ سے 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔