ماضی میں جھانکنے اور انڈسٹری کے حالات پر ماتم کرنیکی بجائے نئے جذبے اور لگن سے آگے بڑھنا ہوگا‘ ثناء

حکومت کی جانب سے پالیسی کی صورت میں ایک بڑا موقع میسر آیا ہے اس سے استفاد کیا جانا چاہیے ‘ گفتگو

اتوار 20 مئی 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ ماضی میں جھانکنے اور انڈسٹری کے حالات پر ماتم کرنے کی بجائے نئے جذبے اور لگن سے آگے بڑھنا چاہیے ،حکومت کی جانب سے پالیسی کی صورت میں ایک بڑآ موقع میسر آیا ہے تو اس سے استفاد ہ کیا جانا چاہیے ۔ ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جب تک فلم انڈسٹری کے لوگوں میںاتفاق نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑ ھ سکتے۔

(جاری ہے)

کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ انڈسٹری سے وابستہ لوگ اس کی بہتری کیلئے سر جوڑ کر بیٹھے ہوں اور اپنی سطح پر کوئی لائحہ عمل یا پالیسی ترتیب دی گئی ہو۔ ہمیں پہلے اپنے گھر کو بھی درست کرنا ہوگااور اس کے بعد دوسروں کو الزام دینا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کیلئے جامع پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس سے کس طرح استفاد ہ کرتے ہیں اور اس کیلئے انڈسٹری کے بڑوں کو فوری طور پر اکٹھ کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :