آئندہ عراقی حکومت پوری قوم کا خیال رکھّے گی، مقتدی الصدر

اتوار 20 مئی 2018 12:50

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات عراق میں قانون ساز انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان کے ایک روز بعد ہوئی۔اس سے قبل وزیر اعظم العبادی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ الصدر کے ساتھ ملاقات کا مقصد حکومت کی تشکیل کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ آئندہ حکومت مضبوط ہو ، خدمات اور روزگار کے مواقع مٴْہیّا کرے، معیشت کی سطح کو بہتر بنائے اور بدعنوانی کے خلاف برسر جنگ ہو۔ بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات کے نقطہ ہائے نظر میں مطابقت دیکھی گئی۔دوسری جانب مقتدی الصدر نے العبادی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں "النصر" گروپ کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔الصدر نے باور کرایا کہ "ہمارا ہاتھ اٴْن تمام لوگوں کی جانب بڑھا ہوا ہے جو وطن کی تعمیر کر رہے ہیں"۔ انہوں نے ایسی حکومت کی جلد تشکیل کی اہمیت پر زور دیا جو عراقی عوام کی امنگوں پر پوری اترے ۔گذشتہ روز مقتدیٰ الصدر نے النجف شہر میں واقع اپنے صدر دفتر میں سعودی عرب، اردن، کویت، ترکی اور شام کے سفیروں سے ملاقات کی۔