ادیزئی،محکمہ زراعت کے زیراہتمام تربیتی پروگرام کاانعقاد

اتوار مئی 12:50

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء)محکمہ زراعت شعبہ توسیع ادیزئی کی جانب سے یونین کونسل خادگزئی میں ایک روزہ تربیتی کیمپ کاانعقادکیاگیاجس میں علاقہ بھرکے زمینداروں اورکاشتکاروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسجادحسین،ایگریکلچرآفیسرچکدرہ فصیح الدین اورفیلڈ اسسٹنٹ محمدفیاض نے زمینداروں اورکاشتکاروں کوٹماٹر کی عمودی کاشت اورہائبرڈمکئی کے جدیدطریقہ کاشت پرتفصیلی لیکچردئیے،محکمہ زراعت کے افسران نے کاشتکاروں کو درپیش مسائل سنے اوران کے حل کے بارے میں مفیدمشورے بھی دئیے۔