جرمنی کی گندم و تلوں کی پیداوار میں 2017 ء کی نسبت 2 فیصدکمی کا امکان

اتوار 20 مئی 2018 13:10

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران جرمنی کی گندم اور تلوں کی پیداوار میں 2017 ء کی نسبت 2 فیصد سے زیادہ کمی کا امکان ہے جس کی وجہ زیر کاشت رقبے میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن آف جرمن فارمز کوآپریٹوز کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق 2018 ء کے دوران ملک میں گندم کی پیداوار 23.98 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جو 2017 ء کی نسبت 2 فیصد کم ہوگی۔تلوں کی پیداوار 4.12 ملین ٹن رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جو 2017ء کی نسبت 3.3 فیصد کم ہوگی۔اس سے قبل اپریل کی جائزہ رپورٹ میں ایسوسی ایشن نے گندم کی پیداوار 24.29 ملین ٹن اور تلوں کی پیداوار 4.62 ملین ٹن رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :