بنک اے ٹی ایم کے بعد موبائل اکاونٹ فراڈ بھی سامنے آ گیا

اتوار 20 مئی 2018 13:10

بنک اے ٹی ایم کے بعد موبائل اکاونٹ فراڈ بھی سامنے آ گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) بنک اے ٹی ایم کے بعد موبائل اکاونٹ فراڈ بھی سامنے آ گیا۔سرگودھا میں تھانہ سٹی پولیس نے تاجر کی درخواست پر تحقیقات شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے تجارتی علاقہ شاہین چوک بلاک 5 کے تاجر نعیم احمد کی گارمنٹس دوکان سے گاہک نے خریداری کر کے 7000 کی رقم اپنے موبائل اکاونٹ سے تاجر کے موبائل اکاونٹ پر منتقل کی جس کا کمپنی کے نمبر 3737 سے رقم کے ریسو ہونے کا مسیج بھی آئی ڈی نمبر کے ساتھ آ گیا لیکن خریدار کے جانے کے بعد جب مزکورہ کمپنی کے افس سے رقم نکلوانے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ مسیج بوگس ہے ۔

رقم منتقلی کے بعد ڈرا کروا لی گئی ہے ۔اس فراڈ پر تاجر نے پولیس کو اگاہ کر دیا۔ جس پر تھانہ سٹی نے ٹیلی فون صارف کی طرف سے اس نئے انداز فراڈ پر تحقیقات شروع کر دی ہے متاثرہ تاجر کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم کے بعد یہ دھوکہ دہی اور فراڈ کی انوکھی واردات ہے جو کہ موبائل کمپنی کے عملہ کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں اس لئے پولیس مقدمہ درج کر کے اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرئے تاکہ سادہ لوح افراڈ ایسے نئے نئے فراڈ ایجاد کرنے والے گھناونے عناصر کے عزائم سے بچ سکیں۔