برائلر گوشت کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری،مزید4روپے کمی

اتوار مئی 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء)شہر میں گزشتہ روز بھی پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ۔ برائلر گوشت مزید 4روپے کمی سے 271روپے سے کم ہو کر 267روپے فی کلو کی سطح پر آ گئی۔فارمی انڈوں کی قیمت 88روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔