چین میں منعقدہ انٹر نیشنل نمائشوں میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائیزز فیئر 10تا13اکتوبر ، آٹو میکانیکا نمائش 28نومبر تا یکم دسمبر منعقد ہو گی

اتوار 20 مئی 2018 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے چین میں منعقدہ انٹر نیشنل نمائشوں میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائیزز فیئر 10تا13اکتوبر چین کے شہر ژیانگ ژومیں منعقد ہو گا جس میں ٹیکسٹائل ،گارمنٹس،لیدر اور لیدر مصنوعات، فٹ وئیر، کیسزاور بیگز، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی مصنوعات ، گھریلو بجلی کے آلات، مشینری اور سازو سامان، کھلونے ، دستکاری ، خوراک ، میڈیسن ، فرنیچر، لائٹنگ ، سرامیکس اور بلڈنگ میٹریل کے سٹائلز لگائے جائیں گے ۔

نمائش میں شرکت کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 4جون مقرر ہے ۔ آٹو میکانیکا نمائش 28نومبر تا یکم دسمبر شنگھائی میں منعقد ہو گی جس میں آٹو موٹیو پارٹس،ایکوپمنٹ اور سروس سپلائیرز ، چیسس، باڈی چارنگ ، اسسریز،انجن الیکٹرانکس،الیکٹریکل سسٹم،موٹر وہیکلز کے لئے جنرل اسسریز،فلنگ اسٹیشن ایکوپمنٹ اور دیگر سٹالز لگائے جائیں گے۔آٹو میکانیکا میںشرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5جون مقرر ہے ۔

متعلقہ عنوان :