دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اتوار مئی 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد43300 کیوسک اور اخرج 40000 کیوسک، دریائے کابلمیںنوشہرہ کے مقام پرآمد35000 کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، دریائے جہلممیںمنگلاکے مقام پرآمد38000کیوسک اور اخراج38000 کیوسک، دریائے چنابمیںمرالہ کے مقام پر): آمد 20600کیوسک اور اخراج10600کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد70700کیوسک اور اخراج 67200کیوسک،چشمہ آمد64600کیوسک اوراخراج 70000کیوسک، تونسہ آمد59200کیوسک اور اخراج54400 کیوسک، پنجندبیراج آمد3400 کیوسک، اور اخراج صفرکیوسک،گدو آمد37100 کیوسک اور اخراج 34100 کیوسک، سکھر آمد32200 کیوسک اور اخراج10000 کوٹری بیراجآمد5700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،،پانی کی موجودہ سطح1395.95 فٹ،،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ0.103 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،،پانی کی موجودہ سطح 1093.00فٹ،،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.252 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ،،پانی کی موجودہ سطح 642.30فٹ،،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.064 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ،، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل اتوار کی صبح 6 بجے کی ہے۔