کاتالونیا کے نئے صدر کی کابینہ میں مقید اور جلا وطن لیڈر بھی شامل

کاتالونیا کے صدر نے اپنی کابینہ کو ایک خصوصی فرمان کے تحت قائم کیا،ہسپانوی حکومت روکنے کی مجاز ہے،ماہرین

اتوار 20 مئی 2018 13:10

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) ہسپانوی علاقے کاتالونیا کے نئے صدر قٴْواِم ٹورا نے اپنی نئی حکومت کی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس میں انہوں نے ایسے سابق وزراء بھی شامل کیے ہیں جنہیں ہسپانوی حکومت نے گزشتہ برس گرفتار کر کے جیل میں پابند کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ دو ایسے لیڈروں کو بھی شامل کیا ہے جو اس وقت جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کاتالونیا کے صدر نے اپنی کابینہ کو ایک خصوصی فرمان کے تحت قائم کیا ہے لیکن ماہرین کے مطابق ہسپانوی حکومت ٹورا حکومت کے قیام کو روکنے کی مجاز ہے۔ کاتالونیا میں اسپین کی مرکزی حکومت نے گزشتہ برس اکتوبر میں آزادی کے اعلان کے بعد ڈائرکٹ رٴْول کا نفاذ کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :