جرمنی میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اپنے ہی دو رشتہ اروں کوموت کے گھاٹ اتاردیا

پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث شخص کو گرفتارکرلیا،ملزم کا تعلق ہلاک ہونیوالوں کے خاندان سے ہے،پولیس

اتوار 20 مئی 2018 13:10

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) جرمنی کے جنوب مغربی شہر زاربرٴْوکن کے نواحی علاقے برے باخ فیشنگن میں ہونے والی فائرنگ میں دو افراد مارے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میںکہاگیاکہ پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

مبینہ حملہ آور اور مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص نے زاربروکن کے جنوب مشرقی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی تھی اور اٴْس کی زد میں آ کر دو افراد مارے گئے۔ زاربرٴْوکن کے ایک مقامی ریڈیو کے مطابق کئی دوسرے لوگ زخمی بھی ہوئے ۔ اس واقعے میں گرفتار ہونے والے شخص کی شہریت کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ پولیس ابھی ابتدائی تفتیش میں مصروف ہے۔