آدم خور کتوں نے اتر پردیش میں دہشت پھیلا دی،شہری شدید پریشان

انسانی آبادیوںمیں رہنے والے کتے انسانوں پر ہی حملے کیوں کرنے لگے ،اس پر تحقیقات کی جارہی ہیں،ماہرین

اتوار مئی 13:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں آوارہ کتوں نے کئی دیہاتوں میں دہشت پھیلا رکھی ہے۔۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گذشتہ چھ مہینوں میں ان کتوں نے کئی بچوں کو بھنبھوڑ کر ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جانوروں کے ماہرین یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انسانی آبادیوں میں رہنے والے یہ کتے انسانوں پر ہی حملے کیوں کرنے لگے ہیںاس پر تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم ابھی تک اس بات کا کوئی اندازہ نہیں لگایاگیا۔

متعلقہ عنوان :