امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے آٹھ یورپی کمپنیاں ایران سے واپس

ٹوٹل، آنی، سیمنز، ایئربس، الیانٹس، ساگا ڈنیلی اور مائیرسک سرنے کام سمیٹنے شروع کردیئے،رپورٹ

اتوار 20 مئی 2018 13:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیوں کے نفاذ کے اعلان کے بعد ایران میں کام کرنے والی آٹھ بڑی یورپی کمپنیوں نے ان پابندیوں سے بچنے کے لیے واپسی کی راہ لی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی ایوان صنعت وتجارت سے جاری بیان میں کہاکہ یورپی ملکوں کی آٹھ بڑی کمپنیوں نے ایران میں اپنا کام سمیٹنے کے بعد واپسی شروع کردی ۔

(جاری ہے)

ان میں ٹوٹل، آنی، سیمنز، ایئربس، الیانٹس، ساگا ڈنیلی اور مائیرسک سر فہرست ہیں۔ ان کمپنیوں نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کی طرف سے ایران کے جوہری معاہدے سے علاحدگی اور تہران پر نئی اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کے 10 دن بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔یورپی یونین کے ہائی کمیشن کی جانب سے ایران میں کام کرنے والی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے بچانے کے لیے قانون سازی کی کوششیں کی ہیں مگر اس کے باوجود کئی بڑی بڑی فرمیں ایران سے واپس جانے کی تیاری کررہی ہیں۔