گنے کا رس شوگرکے مریضوں کیلئے بے حدمفیدہے ،ماہرین صحت

اتوار 20 مئی 2018 13:30

قصور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) گنے کا رس کینسرکا قدرتی علاج ہے۔ماہرین صحت نے کہاہے کہ گنے کے رس میں کیلشیم‘ میگنیشیم‘ پوٹاشیم اور آئرن کی کافی مقدار موجودہوتی ہے جس کیوجہ سے اس کوکینسر کا قدرتی علاج سمجھاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گنے کا رس شدید گرم موسم میں انسانی جسم کو ٹھنڈارکھنے ‘نظام ہضم کی درستگی اور خوراک کو باآسانی ہضم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتاہے جبکہ گنے کا رس شوگرکے مریضوں کیلئے بھی بے حدمفیدہے اسکے علاوہ یہ گردوں کی صحت کیلئے بھی اہم کردار کاحامل ہے۔انہوں نے کہا کہ گنے کا رس انسانی صحت کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے جس کے استعمال سے جسم کو مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :