ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو سبزیوں کی کاشت میں زہرآلود ہ پانی استعمال نہ کرنے کی ہدایت

اتوار 20 مئی 2018 13:30

قصور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو سبزیوں کی کاشت میں فیکٹریوں کا زہرآلود ہ اور سیوریج کا گنداپانی استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار اپنے کھیتوں میں تازہ‘سستی ‘زرعی زہروں اور دیگر الائشوں سے پاک سبزیوں کو فروغ دیں اور اس ضمن میں ماہرین زراعت کی مشاورت سے سبز کھادوں کا استعمال یقینی بنایاجائے تاکہ ٹماٹر‘پیاز‘ آلو اور دیگر فصلات کی زہروں اور زہریلے اثرات سے پاک شاندار پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔