کاشتکار سونف کی کٹائی وقت پر شروع کر یں،ماہرین زراعت

اتوار 20 مئی 2018 13:30

قصور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سونف کے پودے ایک ہی وقت میں کاٹنے کی بجائے اس کے گچھوں کو علیحدہ علیحدہ کاٹنے کی کوشش کریں اور سونف کی کٹائی اس وقت شروع کی جائے جب سونف کا پودا اپنا قد پورا کرکاہو اور گچھوں میں دانے زردی مائل ہوجائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سونف کی کاشت پنجاب سمیت تقریباً پورے ملک میں کی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سونف کا پودا جھاڑی نماہونے کے علاوہ تین سے پانچ فٹ تک اونچا ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :