کپاس کی بہترفصل کے لے جڑی بوٹیوں کی تلفی ضروری ہے،ماہرین زراعت

اتوار مئی 13:30

قصور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کپاس کی بہترفصل کے حصول اور مناسب نشوونما کے لئے مقررہ کھادوں کابروقت استعمال اور جڑی بوٹیوں کی تلفی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

کپاس میں کرائی سوپرلااورٹرائیکوگراماکے کارڈلگاکر مفیدکیڑوں کی تعدادبڑھاکر دشمن کیڑوں کو موثرطورپر کنٹرول کیاجاسکتاہے‘نباتاتی جوئوں‘ سفید مکھی‘ تھرپس و دیگر رس چوسنے والے کیڑوں کی پہچان ضروری ہے تاکہ ان کابروقت تدارک کیاجاسکے۔