رمضان المبارک کا مہینہ 30 روزوں پر مشتمل ہوگا،شوال کا چاند 15 جون کی شام نظر ۱ٓئیگا،عیدالفطر ہفتہ 16جون کو ہوگی،ماہر فلکیات کی پیش گوئی

اتوار 20 مئی 2018 13:30

فیصل آباد۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) تمام مذہبی تہواروں اور اسلامی ایام کے بارے میں سو فیصد درست پیش گوئیاں کرنے والے ملک کے ممتاز ماہر فلکیات، قمر شناس، علم الاعداد، رویت ہلال ایکسپرٹ پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 روزوں پر مشتمل ہوگا اور شوال کا چاند 15 جون بروز جمعہ بمطابق 30 رمضان کی شام نظر ۱ٓنے کے باعث عید الفطر یکم شوال بروز ہفتہ بمطابق 16 جون کو ہوگی۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ 29 رمضان بمطابق 14 جون بروز جمعرات کی شام پشاور، چارسدہ، جھنگ،لاہور، گوادر، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بوقت نماز مغرب چاند کی عمر 19 گھنٹے سے کم ہوگی اس لئے چاند نظر نہیں ۱ٓسکتا کیونکہ چاند نظر ۱ٓنے کیلئے اس کی عمر 20 سی36 گھنٹے ہونا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سورج کی تیز شعاعوں کی وجہ سے چاند غروب شمس کے 50 منٹ بعد نظر ۱ٓنا ممکن ہوتا ہے لیکن چونکہ 14 جون بمطابق 29 رمضان بروز جمعرات کو یہ وقت 34 سے 39 منٹ تک ہوگا اس لئے شوال کا چاند 15 جون بروز جمعہ بمطابق 30 رمضان کی شام ہی نظر ۱ٓئے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں بھی جمعہ سے قبل چاند نظر ۱ٓنے کا کوئی امکان نہیں اس لئے سعودی عرب میں بھی عید الفطر یکم شوال بروز ہفتہ بمطابق 16 جون کو ہی ہوگی۔