ملک بھر میں10 رمضان المبارک کوفتح مکہ کے سلسلہ میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا

اتوار 20 مئی 2018 13:30

فیصل آباد۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ملک بھر کے مختلف شہروں میں10رمضان المبارک بروزہفتہ کو فتح مکہ کے سلسلہ میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

10رمضان المبارک 8ہجری کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے لشکر اسلام کی عظیم کامیابی کے ذریعے اسلام کی نصرت فرمائی اور فتح مکہ جیسی عظیم فتح سے سرفراز فرمایا ۔ اسی حوالے سے 10 رمضان المبارک کو کعبہ کی عظمت کا دن بھی قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس دن کعبہ کوبتوں کے نا پاک وجود سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پاک کر دیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں مختلف دینی ، مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینارز اور کانفرنسز کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں فتح مکہ کے واقعہ پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔