محکمہ زراعت کاشتکاروں کی بروقت رہنمائی کیلئے عصر حاضر کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتا ہے، محکمہ زراعت

اتوار 20 مئی 2018 13:30

فیصل آباد۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) محکمہ زراعت توسیع کاشتکاروں کی بروقت رہنمائی کیلئے عصر حاضر کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتا ہے جبکہ مذکورہ ادارہ کاشتکاروں کے شانہ بشانہ جدید پیدواری ٹیکنالوجی کی منتقلی اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے لیڈر کا رول جاری رکھے گا۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ دور حاضر میں تیز ترین مواصلاتی نظام نے دنیا میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے جس میں انٹرنیٹ کا نظام سرفہرست ہے۔

انہوںنے کہاکہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیزذرائع ابلاغ کا جدید اور مؤثر ذریعہ ہیںاس لئے زرعی تحقیق کے نتائج اور فصلوں کے جدید ٹیکنالوجی کے پیکچ کو بلاتاخیر کاشتکاروں تک پہنچانے کے لیے محکمہ زراعت توسیع پنجاب کی فیلڈ سروسز کو مؤثر اور فعال بنانے کے لیے اس کی تشکیل نو کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ زراعت توسیع کی تنظیم نو اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے عصر حاضر کے تقاضوں کو پورا کر کے اپنا بہترین کردارادا کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹیز) کے دیگر ذرائع مثلا ٹیلی فون کالز، ٹیکسٹ میسجنگ، ویڈیو، فارم ریڈیو ، فیس بک اور ٹویٹر وغیرہ استعمال کئے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی کاشتکاروں نے ہمیشہ بڑی سے بڑی مصیبت کا صبر اور حوصلہ سے مقابلہ کر کے دنیا میں فصلات کی پیداوار میں ایک نمایاں مقام برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کاشتکار اپنی دانشمندی اور محکمہ زراعت کے شانہ بشانہ جدید سفارشات پر عمل کر کے وائرس جیسے موذی مرض سے نبرد آزما ہیں۔انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں نے محکمہ زراعت کی سفارشات اور بہترین حکمت عملی پر عمل کر کے بروقت رہنمائی سے وائرس کا مقابلہ کرنا سیکھ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کاشتکار گندم کی پیداوار کا 30من سے 60من، کپاس کا 21من سی35من، گنے کا 700 من سے 1400من اور دھان کا 21من سی35من کا گیپ پر کرنے میں کامیاب ہو جائیںگے۔