گلاب کے پودوں کو گرمی سے بچانے کیلئے 4 سے 5روز کے وقفہ کے بعد پانی کی پھوار کا سپرے کرنے کی ہدایت

اتوار 20 مئی 2018 13:30

فیصل آباد۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) گلاب کے پودوں کو شدید گرمی اور مختلف کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے 4 سے 5روز کے وقفہ کے بعد پانی کی پھوار کا سپرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ گلاب کے پودوں پر ماہ جون و جولائی کے دوران جوئوں کا حملہ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدر آمد کی بھی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتا یا کہ ماہ جون و جولائی کے دوران موسم گرما کا درجہ حرارت بڑھنے سے گلاب کے پودوں پر جوئوں کے حملے کا خدشہ رہتا ہے جس سے پھولوں کی نشو ونما رک جاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ جوئوں کے حملے سے بچائو کیلئے ضروری ہے کہ گلاب کے پودوں اور پھولوں پر 4سے 5روز کے وقفہ کے بعد پانی کی پھوار کا سپرے کیا جائے ۔انہوںنے بتا یاکہ اگر اس دوران کچھ پھول یا شاخیں خشک ہو جائیں تو انہیں کاٹ دینا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ 7دن کے وقفہ سے آبپاشی کا سلسلہ جاری رکھنے کے مفید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوںنے مزید بتایا کہ وتر آنے پر گوڈی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے اور اگر اس دوران فصل میں کوئی جڑی بوٹیاں نظر آئیں تو انہیں بھی نکا ل باہر کرنا چاہیے تاکہ دیگر پودے متاثر نہ ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :