پولٹری فارمرز نے مرغیوں کو رانی کھیت کی بیماری سے بچانے کیلئے مؤثر ویکسین کی فوری تیاری اور ہنگامی تدارکی اقدامات کامطالبہ کردیا

اتوار 20 مئی 2018 13:30

فیصل آباد۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) پولٹری فارمرزایسوسی ایشن نے مرغیوں کو رانی کھیت کی بیماری سے بچانے کیلئے مؤثر ویکسین کی فوری تیاری اور ہنگامی تدارکی اقدامات کامطالبہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ رانی کھیت کے وائرس میں ماحولیاتی تبدیلی سے مارکیٹ میں دستیاب ویکسین کسی حد تک بے اثر ثابت ہو رہی ہے جس سے مرغیو ں میں رانی کھیت کی بیماری کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے اور اگر اس پر فوری قابو نہ پایا گیاتو لاکھوں مرغیاں ہلاک ہونے کا شدید خدشہ ہے جس سے پولٹری فارمرز کو بھاری مالی نقصان کا سامناکرناپڑ سکتاہے ۔

انہوںنے بتایا کہ رانی کھیت کے وائرس کی میوٹیشن کی وجہ سے ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تیار اور درآمد کردہ ویکسین بتدریج بے اثر ثابت ہو رہی ہے جس سے پولٹری فارمرز میں اضطراب پایا جا رہا ہے۔ انہوںنے ویٹرنری ماہرین اور سائنسدانوں سے اپیل کی کہ وہ نئی زود اثر ویکسین کی تیار ی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں تاکہ رانی کھیت کی بیماری پر مؤثر کنٹرول یقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :