محکمہ زراعت کے حکام کو کاشتکاروں کو زرعی تعلیم ، معلومات ، اطلاعات، مشاورت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی

اتوار مئی 13:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) ::وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں محکمہ زراعت پنجاب نے زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے تمام زراعت افسرا ن کو کاشتکاروں سے قریبی روابط قائم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ زراعت افسران اپنے اپنے علاقوں کے کاشتکاروں، کسانوں ، زمینداروں سے مسلسل ملاقاتوں کاسلسلہ شروع کریں اور انہیں زرعی تعلیم ، معلومات ، اطلاعات، مشاورت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایا کہ چونکہ پنجاب کے دور دراز کے دیہی علاقوںکے کاشتکاروں کی اکثریت نا خواندہ ہے اس لئے وہ جدید زرعی ٹیکنالوجی سے درست انداز میں استفادہ نہ کر پا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کاشتکاروں کی درست رہنمائی کر دی جائے تو وہ زرعی پیداوار میں مزید اضافہ کا موجب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کے تمام افسران کو تحریری ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔