ماہرین زراعت کی بہاریہ کماد کو نائٹروجن کی تیسری و آخری قسط رواں ماہ کے آخر میں کھیتوں میں ڈالنے کی ہدایت

اتوار 20 مئی 2018 13:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) : ماہرین زراعت نے بہاریہ کماد کو نائٹروجن کی تیسری و آخری قسط ماہ جون کے آخر میں کھیتوں میں ڈالنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار بروقت کھادکی کھیتوں کو فراہمی میں کسی تساہل سے کام نہ لیں کیونکہ اگر کھیتوں میں کھاد دیر سے ڈالی گئی تو برسات شروع ہونے پر فصل کی بڑھوتری متاثر ہو تی ہے اورفصل کے پھوٹنے سے اس کے گرنے کے امکانات زیادہ بڑھ جاتے ہیں جبکہ گری ہوئی فصل پیداوار کو بری طرح متاثر کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ ماہ جون کے دوران فصل کو 10 سی12 دن کے وقفہ سے آبپاشی کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ پانی کی کمی کی صورت میں ایک کھیلی چھوڑ کر آبپاشی کی جائے اور اگلے پانی پر صرف چھوڑی ہوئی کھیلوں کو پانی لگانا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :