ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو پھول گوبھی کی پنیری میں آدھا پائو یوریا کھاد فی مرلہ استعمال کرنے کی ہدایت کر دی

اتوار 20 مئی 2018 13:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) :زرعی ماہرین کی طرف سے پھول گوبھی کے کاشتکاروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پھول گوبھی کی پنیری پر سفید مکھی اور لشکری سنڈی کا حملہ ہو سکتا ہے لہٰذا ان کے تدارک کیلئے بروقت اقدامات کریں اور پنیری کی فصل کاروزانہ معائنہ کیا جائے نیز محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف اور پیسٹ وارننگ کنٹرول کے عملہ کی مشاورت سے ان کیڑوں کے تدارک کیلئے نئی کیمسٹری کی زرعی ادویات استعمال کی جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی شدت کے باعث چونکہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال رہتا ہے اس لئے کاشتکار فصل کمزور ہونے کی صورت میں آدھا پائو یوریا کھادفی مرلہ استعمال کریں تا کہ پنیری صحت مند رہے اور بہتر بڑھوتری کرے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :