قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا

اتوار 20 مئی 2018 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا 51واں اجلاس آج پیر کو ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین خواجہ سہیل منور کریں گے۔ اجلاس میں نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کی جانب سے تیار کی گئی جدید کمرشل مصنوعات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفننگ دی جا ئیگی۔