قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس آج نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے کمیٹی روم میں ہوگا

اتوار 20 مئی 2018 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا 84واں اجلاس آج پیر کو ساڑھے پانچ بجے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین محمد مزمل قریشی کریں گے ۔ اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری منصوبوں پر غور کیا جائے گا جبکہ کمیٹی کی پانچ سالہ کارکردگی پر غور کیا جائے گا اور کمیٹی کے اراکین کا الوداعی گروپ فوٹو بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :