چینی سرکاری کمپنی کا مردان میں کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگانے پر اتفاق

اتوار 20 مئی 2018 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) چین کی ایک سرکاری کمپنی نے ضلع مردان میں کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ لگانے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے خیبر پختونخوا اور چین کی حکومتوں کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں ۔ اس پلانٹ سے تقریباً 12میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ صوبہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی کاروباری دوست پالیسوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات کی پیش کش کی ہے ۔ جس کی بدولت سرمایہ کار کمپنی صوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :