خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تپ دق کے خاتمہ کیلئے پانچ اضلاع میں خصوصی پروگرام شروع کر دیا

اتوار 20 مئی 2018 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے میں تپ دق کے مرض کے خاتمے کیلئے پانچ اضلاع میں خصوصی پروگرام شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ کے پی کے صحت کے حکام کے مطابق اس پروگرام پر گیارہ ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ سات ارب روپے غیر سرکاری تنظیمیں فراہم کریںگی جبکہ چار ارب روپے کا بندوبست صوبائی حکومت کرے گی۔ پروگرام صوبہ کے پانچ اضلاع میں ابتدائی طورپر شروع کیا گیا ہے جس میں پشاور ، مردان ، نوشہرہ ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :