شنگھائی تعاون تنظیم کی سیکورٹی کونسل سیکرٹریزکا13واں اجلاس (آج)ہوگا ،ْ ناصر خان جنجوعہ شرکت کرینگے

اتوار 20 مئی 2018 13:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کی سیکورٹی کونسل سیکرٹریزکا13واں اجلاس (آج)پیرکو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوگا ،ْقومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ شرکت کرینگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے اسٹیٹ قونصلر اور پبلک سیکورٹی کے وزیر ژاو کیزائی بیجنگ میں 21سی22مئی تک منعقدہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قزاخستان کے سیکرٹری آف نیشنل سیکیورٹی کونسل نورلین آرمیک بیو، کرغستان نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈیمر سیگن بیو ،روس کے نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری نیکولائی پتروشیو ،تاجکستان کے سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل کے عبدالرحیم کاہورے، ازبکستان کے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری مخمودے وکٹر ولادیناروچ، بھارت کے ڈپٹی سیکریٹری ایڈوائزر راجندر کھنہ ، ایس سی او سیکرٹری جنرل رشید علیموے اور ڈائریکٹر آف ایگزیکٹو آف کمیٹی ایس سی او ریجنل اینٹی ٹیریرزم سٹریکچر یویگینی سیسوے شرکت کریں گے۔

ناصر خان جنجوعہ علاقائی صورتحال،دہشت گردی،علیحدگی پسندی اور اکثریت پسندی،منشیات کی سمگلنگ اور سرحد پار منظم جرائم اور بین الاقوامی معلومات اور سیکیورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :