کراچی ،ْکے الیکٹرک کے دعوے کے باوجود شہر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،ْشہریوں نے اندھیرے میں سحری کی

پانی نہ ہونے کے خلاف نارتھ ناظم آباد، ڈی سی آفس کے باہر شہریوں کا احتجاج ،ْ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی

اتوار مئی 13:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) شہر قائد میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کے دعوے کے باوجود شہر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بن قاسم پاور پلانٹ کی مرمت 20 مئی تک مکمل ہو جائے گی جس کے بعد بجلی کی فراہمی میں بہتری آنے کی امید ہے۔

(جاری ہے)

بیس مئی کوشہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی نہ ہوسکی ،ْشہر کے مختلف علاقوں شیر شاہ، بلوچ پاڑہ، نارتھ کراچی،، کورنگی پی اینڈ ٹی کالونی اور گلستان جوہر بلاک 13 میں سحری کے اوقات میں بجلی غائب رہی جس کے باعث شہریوں نے اندھیرے میں سحری کی۔

بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش کے باعث شہر میں پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا ،ْ پانی نہ ہونے کے خلاف نارتھ ناظم آباد، ڈی سی آفس کے باہر شہریوں نے احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔