نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان (کل)متوقع

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات کے بعد اعلان ہوگا

اتوار 20 مئی 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان (کل)منگل کو متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ملاقات میں نگران وزیر اعظم کیلئے نام پر اتفاق ہوگیا تھا ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سے سوال کیا گیاتھا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے میڈیا پر جو نام چل رہے ہیں کیا ان میں کوئی نام ہی اس پر اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ ضروری نہیں کہ جو نام فائنل ہورہا ہے اس کا میڈیا پربھی چرچا ہو۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر کا کہناتھاکہ ہماری کوشش ہے کہ متفقہ طور پر غیرمتنازع شخص کو نگراں وزیراعظم بنایا جائے، منگل کو وزیراعظم سے ملاقات کے بعد نگراں وزیر اعظم کے نام کا اعلان کروں گا۔