انتخابی مہم تیز ،ْ نوازشریف اور مریم نواز کا سندھ کا رخ کر نے کا فیصلہ

نوازشریف اور مریم نواز30 مئی کو نوابشاہ میں سیاسی پاور شو کریں گے ،ْ آٹھ جون کو کراچی کا دورہ کرینگے

اتوار 20 مئی 2018 13:30

انتخابی مہم تیز ،ْ نوازشریف اور مریم نواز کا سندھ کا رخ کر نے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے انتخابی مہم کے سلسلے میں سندھ کا رخ کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں نواز شریف اور ان کی دختر مریم نواز کے کراچی اور بے نظیر آباد میں دورے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف اور مریم نواز30 مئی کو نوابشاہ میں سیاسی پاور شو کریں گے ،ْ آٹھ جون کو کراچی کے دورے پر پہنچیں گے۔