تحصیل حویلیاں کی یونین کونسل ناڑہ کے گاؤں تھیسی میں شیر دن دیہاڑے آبادی میں گھس آیا، مکینوں میں خوف وہراس

اتوار 20 مئی 2018 13:50

ایبٹ آباد۔ 20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) تحصیل حویلیاں کی یونین کونسل ناڑہ کے گاؤں تھیسی میں شیر دن دیہاڑے آبادی میں گھس آیا ہے۔

(جاری ہے)

شیر نے متعدد افراد کے پالتوجانور چیرپھاڑ ڈالے ہیں۔اہلیان علاقہ کے مطابق جنگلی شیر آبادی میں آنے سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔بچے خوف کے مارے سکول نہیں جارہے ہیں۔اہلیان علاقہ سے محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داروںسے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے