�نی قومی ٹیم ایشین سینئر تائیکوآنڈو چیمپین شپ میں شرکت کے لئے (آج)ویتنام روانہ ہوگی

اتوار 20 مئی 2018 13:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) 5 رکنی قومی ٹیم ایشین سینئر تائیکوآنڈو چیمپین شپ میں شرکت کے لئے (آج) پیر کوویتنام روانہ ہوگی۔ پاکستان تائیکو آنڈوفیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق چیمپین شپ 22 سے 28 مئی تک ویتنام میں کھیلی جائے گی جس میں 3کھلاڑی اور 2آفیشل جائیں گے، کھلاڑیوں میں شاہ زیب خان، عمر سعید اور علی زر اقبال شامل ہیں جبکہ آفیشل میں اسلام آباد تائیکو آنڈو ایسوسی ایشن کے صدر جلال حیدر خان بطور منیجراور کورین کوچ بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایونٹ کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں سے ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوںکا انتخاب کیا ہے۔ توقع ہے کہ قومی ٹیم چیمپین شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر کرکے کامیابی سمیٹے گی۔ پاکستان تائیکو آنڈوفیڈریشن کے پیٹرن لیفٹینٹ جنرل (ر) جاوید اقبال نے قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور توقع ظاہر کی کہ ایونٹ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹے گی۔انہوں نے کہا کہ ایشین سینئر تائیکوآنڈو چیمپین شپ ایشین گیمز کے لئے کھلاڑیوں کے لئے کار آمد ثابت ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :