پاکستا نی انٹرنیشنل ریفری مرتضیٰ حسن بنگش ایشین سینئر تائیکو آنڈو چیمپین شپ میں بطور ریفری فرائض سر انجام دینے کے لئی( آج) ویتنام روانہ ہوں گے

اتوار مئی 13:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) پاکستان کے انٹرنیشنل ریفری مرتضیٰ حسن بنگش ایشین سینئر تائیکو آنڈو چیمپین شپ میں بطور ریفری فرائض سر انجام دینے کے لئی( آج) پیر کو ویتنام روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکو آنڈوفیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابقایشین تائیکوآنڈ وایسوسی ایشن نے پاکستان کے انٹرنیشنل ریفری مرتضیٰ حسن بنگش کو ایشین سینئر تائیکو آنڈو چیمپین شپ کے لئے بطور ریفری نامزد کیا ہے۔ مرتضیٰ حسن بنگش پورے ایونٹ میں بطور ریفری فرائض سر انجام دیں گے۔ وہ انٹرنیشنل ریفری ہیں اور انہیں ایشین تائیکوآنڈو ایسوسی ایشن نے ویتنام میں ہونے والی ایشین سینئر تائیکوآنڈو چیمپین شپ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :