نشتر کالونی میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں

اتوار مئی 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) نشتر کالونی میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نشتر کالونی کے علاقے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے مقامی فیکٹری میں کام کرنے والے موٹر سائیکل سوار اسد اقبال کو ٹکر مار دی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کومردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :