Live Updates

پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے والے دوبارہ کبھی بھی اقتدار میں نہیں آسکیں گے‘مسرت چیمہ

نئے آنیوالے عمران خان کی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے انکے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں‘ ممبر ایگزیکٹو کونسل

اتوار 20 مئی 2018 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی تابناک ہے ،ملک کو اندھیرے میں دھکیلنے والے دوبارہ کبھی بھی اقتدار میں نہیں آ سکیں گے،پارٹی میں نئے آنے والے عمران خان کی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے ان کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں خواتین کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کو صحت اور تعلیم سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرے گی اور اس کیلئے چاروں صوبوں میں خیبر پختوانخواہ کی طرز پر بلدیاتی اداروں کو انتظامی اور مالیاتی طور پر خود مختار بنایا جائے گا ۔

صحت اور تعلیم حکومت کی ترجیحات ہوں گی اور اس کیلئے جامع ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے جس پر بلا تاخیر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ (ن) لیگ او رپیپلز پارٹی کا نظریہ صرف لوٹ مار اور کرپشن ہے اور کئی دہائیوں سے اسے فروغ دیا جارہا ہے ۔عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی دونوں جماعتوں کے اس نظریے کے آگے بندباندھ کر کھڑی ہے اور انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک کی تباہی کا باعث بننے والے اس نظر یے کو منوں مٹی تلے دفن کر دیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات