ملک بھر میں یوم تکبیر 28 مئی کو منایا جائے گا

اتوار مئی 14:20

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2018ء) ملک بھر میں یوم تکبیر 28 مئی بروزپیر کو منایا جائے گا یوم تکبیرکے موقع پر خصو صی تقریبات، سیمینارز منعقد کئے جائیں گے اور مسلم لیگ (ن) کے قائد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے 28 مئی 1998ء کو بھارت کی جانب سے کئے گئے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں عالم اقوام اور یہود و ہنود کا ہر قسم کا دباؤ بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی قوت بنا دیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی ہو گی اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :