کمشنر ساہیوال کا رمضان بازار کا دورہ، سیکیورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا

اتوار 20 مئی 2018 14:20

چیچہ وطنی۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے چیچہ وطنی میں رمضان بازار کا دورہ کیا،ڈویژنل کمشنر رائے علی نواز سٹیڈیم پہنچے اور وہاں لگائے گئے رمضان بازار کے انتظامات کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر(جنرل)اشفا ق الرحمن،اسسٹنٹ کمشنر قیصر نعیم اعظم، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ عقیل اشفاق،ڈی ایس پی محمد امجد کمبوہ اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،کمشنر علی بہادر قاضی نے مختلف سٹالز پرجاکر اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کے مقامی افسران کو ضروری ہدایات دیں،بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اکرام عاطف نے بھی رمضان بازار کا دورہ کرکے سیکیورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :