مسلم لیگ کی قیادت اور شہباز شریف نے لاہو رمیںمیٹروبس کے بعد میٹروٹرین چلا کر ایک اور وعدے کی تکمیل کردی، سیماجیلانی

اتوار 20 مئی 2018 14:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سنیئر رہنماو رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور خاص طورپر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہو رمیںمیٹروبس کے بعد میٹروٹرین چلا کر ایک اور وعدے کی تکمیل کردی اور ثابت کردیاکہ لگن سچی ہو اور من میں کچھ کرگزرنے کی تمنا ہوتو کامیابی ہمیشہ قدم چومتی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک عزیز قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کی قیادت میں تیزی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کررہا ہے،مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جتنے میگاپروجیکٹس اس دور میں مکمل کئے کسی دور حکومت نے ملک میں نہیں کرائے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مستقبل روشن ہے۔آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے پورے پاکستان میں حکومت بنائے گی۔مسلم لیگی رہنمابیگم سیماجیلانی نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کہیں نہیں جا رہے اور نہ ہی پارٹی تبدیل کررہے ہیں،چودھری نثارعلی خان پاکستان مسلم لیگ(ن) کاقیمتی سرمایہ ہیں اورپارٹی کی جان ہیں اور پارٹی کی جا ن رہیں گے۔