فاٹا کی باجوڑ ایجنسی میں راغگان ڈیم کی تعمیرکا کام آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائیگا ،ترجمان

اتوار 20 مئی 2018 14:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقہ جات ( فاٹا) کی باجوڑ ایجنسی میں راغگان ڈیم کی تعمیرکا کام آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت نے راغگان ڈیم کی تعمیر پر 42کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی ہے ۔ منصوبے سے باجوڈ ایجنسی کی 45سو ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ منصوبہ کی تکمیل سے نہ صرف مچھلی کی صنعت کو فروغ ملے گا بلکہ باجوڑ ایجنسی کے عوام کی سماجی و معاشی صورتحال پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوںگے ۔

متعلقہ عنوان :