Live Updates

پی ٹی آئی نے اپنا 100 روزہ پلان پیش کر دیا

فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں گے،جنوبی پنجاب کو 5 سالہ حکومت میں اکنامک پیکج دیا جائے گا،پانچ سالوں میں ایک کروڑ نئی نوکریاں دی جائیں گی، ایک با صلاحیت ایف بی آر چئیرمین لایا جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 20 مئی 2018 14:53

پی ٹی آئی نے اپنا  100 روزہ پلان پیش کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مئی 2018ء) رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا پی ٹی آئی کے 100 روزہ پلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے۔تحریک انصاف اقتدارمیں آنے کے بعدنیا صوبہ بنائےگی۔فاٹا کا احساس عمران خان سے زیادہ کسی کونہیں۔فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں گے۔جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے۔

حکومتی حریفوں نے ڈیڑھ سال تک ہمارا وقت ضائع کیا۔محروم اضلاع کے لیے خصوصی پیکج دیا جائے گا۔فاٹا کےعوام کے لیے روزگارکے مواقع پیدا کیے جائیں گے،فاٹا کےلوگوں کو خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں سیٹیں دی جائیں گی۔جنوبی پنجاب کو 5 سالہ حکومت میں اکنامک پیکج دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ لائیں گے۔جب کہ کراچی میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں شہری حکومت کو با اختیار بنائیں گے۔کراچی میں ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سستے گھردینے کاارادہ رکھتے ہیں۔کراچی میں شہری حکومت کوبااختیار کریں گے۔ہیلتھ کیئر پروگرام متعارف کرائیں گے۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا تحریک انصاف کے معاشی پلان سے متعلق کہنا تھا کہ ہم ٹیکس کو بوجھ کم کریں گے۔ٹیکس کا جائز حصہ نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔

بجلی اور گیس کی قیمتوں کو کم کریں گے۔پانچ سالوں میں ایک کروڑ نئی نوکریاں دیں گے۔۔چھوٹی صنعتوں کوپیروں پرکھڑا کرکے نوکریاں پیدا کی جائیں گی۔ہاؤسنگ اور ٹورازم کو فروغ دینے سے روزگار کے مواقع میسر آئیں۔ایف بی آرکے نظام میں اصلاحات لائی جائیں گیا۔اور ایک با صلاحیت ایف بی آر چئیرمین لایا جائے گا۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان اسٹیل اورپی آئی اے کو ٹھیک کرکے دکھائیں گے۔

سولر،ونڈاورہائیڈل سے بجلی پیدا کریں گے۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے زرعی پلان سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبے میں ایمرجنسی نافذ کریں گے۔زراعت پرٹارگیٹڈسبسڈی دی جائے گی۔ لائیواسٹاک سیکٹر میں اصلاحات لائی جائیں۔ویئرہاؤس میں پڑی گندم کوبینک ہاؤس کے ذریعے فنانس کیاجائے گا۔چھوٹے کاشتکاروں کو قرضے دئیے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات